Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالی میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

Now Reading:

مالی میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی
Mali road accident

مالی کے دارالحکومت بماکو میں ٹریفک حادثے کے دوران فیول ٹینکر پھٹنےسے6 افراد ہلاک اور 46  سے زائد زخمی ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  منگل کے روز مالی کے دارالحکومت بماکو کے وسط میں  تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل  کو کراس کرتے ہوئے  بے قابو ہوکر الٹ گیا۔

حادثے کے بعد  ٹینکر میں  موجود  آئل کے رساو کے بعد آگ بھڑک اٹھی  ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس  سے گزرتی گاڑیوں  اور راہ گیروں  کو اپنی لپیٹ میں  لے لیا۔    اس  المناک حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے ہیں ۔

 ضلع بماکو کے شہری تحفظ کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل دیارا کا کہنا تھا کہ حادثے میں متعدد افراد جھلس چکے ہیں۔

اس المناک حادثے   میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ حادثے میں 30 سے ​​زائد موٹرسائیکلیں ، ایک پک اپ اور سامان سے بھری  گاڑی  بھی جل کے خاکستر ہوچکی ہے ۔

Advertisement

جنرل دیارا کا مزید کہنا تھا کہ  اس بارے میں فوری طور پر کچھ کہا نہیں  جاسکتا کہ اس حادثے  کا اسلام پسند گروہوں سے کوئی تعلق ہے جو مغربی افریقی ملک کے شمال اور شمال میں  پرتشدد حملے کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں بماکو میں ہی ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق  جبکہ   16 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر