
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نائن الیون کے زخم کو نہیں بھولے نہیں ہیں اوراب اگر دشمن نے ہمارے ملک کا رخ کیا تو ہم ہرجگہ اس کا پیچھا کریں گے، میں جوہری ہتھیاروں کےاستعمال کی بات نہیں کررہا لیکن دشمن کےساتھ اب وہ ہوگا جو کبھی نہیں ہوا ہے۔
پینٹاگون میں نائن الیون کی یادگاری تقریب سےامریکی صدر ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے افغانستان حملے میں امریکی اہلکار کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی وہ مذاکرات منسوخ کردیے ہیں جبکہ انھوں نےسمجھا تھا کہ اس حملے سے وہ اپنی طاقت ظاہر کرینگے لیکن انھوں نے تو اپنی ہی کمزوری ظاہر کردی ہے۔
Today and every day, we pledge to honor our history, to treasure our liberty, to uplift our communities, to live up to our values, to prove worthy of our heroes, and above all, to NEVER FORGET. #Honor911 pic.twitter.com/3xbEvl92py
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 11, 2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پچھلے چاردنوں میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ عمل جاری رہے
گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
اس بات کا اعلان امریکی صدر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
جس پر اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے ٹرمپ اور روحانی کی رواں ماہ ملاقات کے اشارے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران کیخلاف امریکی معاشی دہشتگردی جاری ہے تب تک دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News