Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان: سخت سیکیورٹی میں صدارتی انتخابات جاری

Now Reading:

افغانستان: سخت سیکیورٹی میں صدارتی انتخابات جاری
Presidential elections continue in tight security in Afghanistan

 افغانستان میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے  پہلے عمل کا  پہلا  مرحلہ خوف کے  سائے  میں سست روی کے ساتھ  جاری  ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان ميں آج صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جس کے لیے موجودہ صدر اشرف غنی سمیت 18 اميدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

کامیاب امیدوار کو اس مرحلے میں 50 فیصد ووٹ درکار ہوں گے۔ تاہم  چیف ایگزیکٹوعبداللہ  اور اشرف غنی کے درمیان  کانٹے کا  مقابلہ   متوقع ہے۔

اليکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن ميں رائے دہی کے ليے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 9.6 ملين ہے۔  ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی تاہم ضرورت پڑنے پر اس ميں مزید 2 گھنٹے کی توسيع کی جاسکتی ہے۔

انتخابات کے دوران ملک بھر میں 70ہزار سے زیادہ سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیاہے۔

Advertisement

   گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل طالبان نے افغانستان میں پولنگ کے دن حملے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا  تھا کہ عوام انتخابات کے دن باہر نہ نکلیں۔

طالبان نے اپنے پیغام میں پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنانے کی دھمکی بھی تھی ۔ طالبان کی  جانب سے دھمکیوں  کے بعد افغانستان  کے 450   سے ذائد پولنگ اسٹشینز کو   بند کیا  گیا ہے

 تاہم  سخت سیکیورٹی کے باوجود  پولنگ کا عمل شروع ہونے کے  دو گھنٹے بعد ہی  آج  صبح    قندھار  میں  پولنگ  اسٹیشن  کے باہر  بم دھماکہ  ہوا ہے جس میں   متعدد  افراد زخمی ہوئے ہیں  تاہم   کسی کی بھی  شخص کی  موت  کی تصدیق نہیں ہوسکی  ہے ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں طالبان پولنگ اسٹیشنز، انتخابی جلسوں اور امیدواروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں جس کے دوران انتخابی امیدواروں کے سمیت سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر