صدر ڈونلڈٹرمپ کے اپنی انتخابی مہم میں بجٹ خسارے کو کم کرنے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں بجٹ خسارہ دس کھرب ڈالرز کی حد کو چھونے لگا ۔
جمعہ کو محکمہ ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے ایک سال کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکا میں پانچ سال بعد ایک بار پھر بجٹ خسارہ ایک ٹریلین ڈالرز کے قریب پہنچ گیا۔
ماہرین معیشت نے خبردار کیا ہے اگر صورتحال یہی رہی تو اگلے ساتھ بجٹ خسارہ ایک ٹریلین ڈالرز سے بھی زیادہ ہوجائے گا۔
امریکا اس وقت تئیس ٹریلین ڈالرز سے زائد کا مقروض ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال ایک ٹریلین ڈالر کی حد کو عبور کرنے سے روک دیا ہے جس کی بدولت ٹرمپ نے چین اور دیگر ممالک سے آنے والے سامان پر 70 $ بلین ڈالر کی قیمتیں عائد کردی ہیں۔ لیکن 2020 میں یہ خسارہ $ 1 ٹریلین کے سب سے اوپر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ بجٹ خسارے کو کم کرتے ہوئے بلکل ختم کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
