
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں امریکی سفارتخانے کے قریب رہائشی علاقے پر ہونے والے حملے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں دو عام شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں ۔
اب تک کسی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیرکمان نیشنل آرمی کے فوجی گذشتہ چار اپریل سے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے لیبیا اس شہر پر حملے کررہے ہیں ۔ مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں۔ دارالحکومت طرابلس، لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ عالمی برادری قومی وفاقی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔
جنرل خلیفہ حفتر لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے قریبی شمار ہوتے ہیں۔ قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا نیٹو اور بعض دیگر ملکوں کی مداخلت کی وجہ سے یہ ملک سیاسی عدم استحکام اور ایک قسم کی خانہ جنگی کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News