Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، تھامس ڈریو

Now Reading:

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، تھامس ڈریو
Video message of BHC on visit of royal couple

برطانوی ہائی کمشینر تھامس ڈریونے کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشینر تھامس ڈریو نے برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے

تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں قیام کے دوران مختلف طبقات سے وابستہ افراد سے ملیں گے۔

برطانوی ہائی کمشینر تھامس ڈریو کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ ویلیم اوران کی اہلیہ پاکستانی نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظرپرآ گیا ہے جس کے مطا بق شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیر کی رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

Advertisement

شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے، 15 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدرِپاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہو گی۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ پاکستان ہوگا جو پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا، برطانیہ کا شاہی جوڑا لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر