Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آزادکشمیر کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم آزادکشمیر کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات
Raja Farooq Haider meets Americi Senators

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرسے امریکی سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم ا آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق نے امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کا حق دیا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان دوطرفہ تنازعہ نہیں نہ زمین کا مسئلہ ہے۔

راجہ فاروق حیدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کشمیر کو زمینی مسئلہ نہیں سمجھا بلکہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے پر زوردیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کے حل کا روڈ میپ دیا گیا ہے امریکہ اس پر عملدرآمد کروائے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 63 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 63روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے  سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی  مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر