آخر کار اقوام متحدہ نے بھارت کے خلاف فیصلہ دے ہی دیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر سخت ترین تشویش کا اظہار کیا جبکہ تمام پابندیاں فوری طور پر ہٹانے اور قابض بھارتی فورسز کو طاقت کے وحشیانہ استعمال روکنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔
انسانی حقوق کے ادارے نے پریس نوٹ جاری کردیا جبکہ بھارتی اقدام کی مذمت کو سخت الفاظ میں تحریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی تمام پابندیاں فوری ختم کی جائیں، کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بند کیا جائے اور کشمیریوں کے تمام انسانی حقوق بحال کئے جائیں ۔
جاری کردہ نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو خوراک، تعلیم ، علاج اور مذہبی آزادی کے حق کو فورا بحال کیا جائے، کشمیر میں ذرائع ابلاغ اور روابط کے تمام چھوٹے بڑے ذرائع پر سے پابندی ختم کی جائے، تمام قید کشمیری تنظیمی اور سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور عالمی قانون کے تحت جیلوں میں قیدیوں پر کسی قسم کا تشدد بند کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
