Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ میں الجھنا بدترین فیصلہ تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ میں الجھنا بدترین فیصلہ تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
Going into the Middle East was the worst decision in US history, Trump admits

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ مشرقِ اوسط میں امریکا کی فوجی مداخلت ایک ’بدترین فیصلہ‘ تھا اور وہ وہاں سے اپنے فوجیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے گذشتہ اتوار کو شام کے شمالی علاقے میں موجود پچاس سے ایک سو تک امریکا کی خصوصی فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔اس فیصلے پر صدر ٹرمپ کو امریکا کی دونوں جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ سے تعلق رکھنے والے ارکان کانگریس کی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’امریکا نے مشرقِ اوسط میں جنگوں اور پولیس نظام پر اسّی کھرب ڈالر خرچ کردیے ہیں۔ہمارے ہزاروں عظیم فوجی مارے گئے ہیں یا بری طرح زخمی ہوئے۔دوسری جانب بھی لاکھوں لوگ مارے گئے ہیں۔مشرقِ اوسط میں جانا(فوجی مداخلت) ہمیشہ کے ایک بدترین فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  :’’ہمارے ملک کی تاریخ میں ہم جھوٹے اور اب غیر ثابت شدہ وعدوں کی بنا پر جنگوں میں کودے ہیں۔(عراق میں) وسیع پیمانے پر تباہ پھیلانے والے ہتھیار۔لیکن ایسا کچھ نہیں ملا تھا۔اب ہم دھیرے دھیرے اور محتاط انداز میں اپنے عظیم فوجیوں اور فوج کو وطن میں واپس لا رہے ہیں۔ ہماری توجہ ایک بڑی تصویر پر مرکوز ہے۔ریاست ہائے متحدہ امریکا پہلے سے کہیں زیادہ عظیم تر ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر