برطانوی وزیر اعظم کا 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ
برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے 12 دسمبر کو برطانیہ میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے بریگزٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے بورس جونسن نےاپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
بورس جونسن نےخط میں لکھا کہ پارلیمنٹ کو بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لیے مزید وقت دینے کو تیار ہوں،قانون ساز اسمبلی دسمبر میں انتخابات کرنے کے فیصلے کا ساتھ دے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو برسلز میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل برطانیہ اور یورپی یونین کی مذاکرات کرنے والی ٹیموں کے درمیان نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سماجی رابطے کی ایب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ ہم نے ایک نئی بہترین ڈیل کی ہے جس سے کنٹرول دوبارہ ہمارے ہاتھ میں آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین بریگزٹ معاہدے کے قانونی متن پر کام کر رہے ہیں، لیکن اس کی منظوری کے لیے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کی اجازت درکار ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
