
برطانیہ کے علاقے ملٹن کینس میں چا قو زنی کا ایک اور واقعہ پیش ا ٓیا جس میں 2 نوجوان ہلاک ہو گئے اور 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ایک رہائشی مکان میں پارٹی کے دوران پیش آیا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے مانچسٹر میں چاقو زنی کی واردات میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ مانچسٹر کے آرناڈیل شاپنگ مال میں پیش آیا تھا ۔ و اقعہ کےبعدپولیس نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا تھا۔ جس کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ لندن کے اسٹریٹ فورڈ شاپنگ سینٹر کے قریب ایک نوجوان کو چاقو سے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 15 سالہ لڑکے کو اسٹریٹ فورڈ براڈوے پر شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News