Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ نے تارکین وطن کی ٹانگوں پرگولی چلانےکی تجویزدی، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

Now Reading:

ٹرمپ نے تارکین وطن کی ٹانگوں پرگولی چلانےکی تجویزدی، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
newyork times on Donald Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی ٹانگوں پر گولی چلانے کی تجویزدی۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے صحافیوں کی کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جنوبی سرحد عبور کرنے سے روکنے کیلیے مہاجرین پر سانپ چھوڑنے، اُن پر گولیاں برسانے اور انہیں کرنٹ لگانے کا مشورہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سرحد پر کرنٹ والی عمارت، کیلوں والی دیوار اور مگر مچھوں سے بھرے گڑھے کھودنے کی بھی تجاویزدیں۔

نیویارک ٹائمز کے دو صحافیوں کی کتاب ’ بارڈر وارز‘ میں مزید انکشاف کیا گیا ہےکہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو علیحدہ سے یہ تجویز دی کہ سیکیورٹی اہلکار میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں مگر انتظامیہ نے صدر کی اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا اپنی ایک رپورٹ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غصہ اورکشمیریوں کی تکالیف بڑھ رہی ہیں۔

امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کوعالمی میڈیا ہرروزبے نقاب کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن بطور سزا کیا جارہا ہے۔

امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں زندگی مفلوج ہے، متنازعہ علاقہ تقریباً دو ماہ سے لاک ڈاؤن میں ہے۔

امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جانتی ہے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ غیرمقبول ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں یہ لاک ڈاؤن بطورسزا کیا جارہا ہے۔

نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی فوجی لوگوں کوگھروں میں رہنے کا حکم دیتےہیں اورحکم نہ ما ننے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر