
کانگریس رہنماؤں نے کشمیر کے معاملے پر برطانیہ سے مداخلت کی درخواست کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کی برطانوی اپویشن لیڈر جیری کوربن سے ملاقات کی ہے جس میں کانگریس کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر برطانیہ کی مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔
کانگریس کی اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں نے لیبر پارٹی کے رہنما اور 2015ء سے برطانوی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والے جیرمی کوربن سے درخواست کی ہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کی صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مودی سرکار پر دباؤ ڈالیں۔
A very productive meeting with UK representatives from the Indian Congress Party where we discussed the human rights situation in Kashmir.
AdvertisementThere must be a de-escalation and an end to the cycle of violence and fear which has plagued the region for so long. pic.twitter.com/wn8DXLohJT
— Jeremy Corbyn (@jeremycorbyn) October 9, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ بھارتی کانگریس پارٹی کے برطانوی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نتیجہ خیز رہی ہے، جہاں پر مقبوضہ وادی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News