
برطانوی کمیشن کی رپورٹ نے بھارتی ہرزہ سرائی کا بھانڈا پھوڑ دیا، شدت پسندی کے خلاف برطانوی حکومت کی کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اندر خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں ہے، بھارت نےخالصتان تحریک کو دہشت گرد قرار دیا جس پر سکھ ناراض ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں مقیم ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان بھی تناؤ موجود ہے جبکہ اوورسیز سکھ کمیونٹی اپنی شناخت سے متعلق زیادہ حساس ہیں اور سکھ کمیونٹی خالصتان تحریک کے حوالے سے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
برطانوی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گولڈن ٹیمپل حملے کے بعد سے خالصتان کے مطالبے میں شدت آئی ہے جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا کا رویہ بھی سکھوں کی اس تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News