
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فضائی حملے میں3 کمسن بہنیں ہلاک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فضائی حملے فوجی انٹیلیجنس کیمپ کے قریب ایک مکان پر کئے گئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والی بہنوں کی ماں اور ایک بہن زخمی بھی ہوئے۔ زخمی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں امریکی سفارتخانے کے قریب رہائشی علاقے پر ہونے والے حملے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں دو عام شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ رواں برس جولائی کے مہینے میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے میں واقع سرکاری حراستی مرکز پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مہاجرین ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت حراستی مرکزمیں تقریباً 120 مہاجرین موجود تھے۔
واضح رہے کہ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیرکمان نیشنل آرمی کے فوجی گذشتہ چار اپریل سے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے لیبیا اس شہر پر حملے کررہے ہیں۔ مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہے ہیں۔ دارالحکومت طرابلس، لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ عالمی برادری قومی وفاقی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News