
امریکی وزیر دفاع ایسپر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں شاہ سلمان نے سعودی عرب کو ایران سے بچانے کے لئے نیٹو سے مدد مانگ لی ہے۔
امریکی وزیر دفاع ایسپرنے اپنے ٹوئیٹ میں شاہ سلیمان سے ہونے والی ملاقات اور فوجی اور دفاعی شعبوں میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور علاقائی صورتحال سے آگاہ بھی کیا ہے۔
I had a very productive meeting this evening with HRH Crown Prince Mohammed bin Salman. We discussed many bilateral issues. Most importantly I wanted to reinforce the U.S. commitment to helping #SaudiArabia defend itself in a time of destabilizing Iranian activity. pic.twitter.com/Ca6AARhSjB
Advertisement— @EsperDoD (@EsperDoD) October 22, 2019
دوسری جانب ریاض میں سعودی کابینہ کا قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپنی ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے سعودی کابینہ کو آگاہ کیا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی،برادرانہ تعلقات ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی و بین الاقوامی حالات کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
کابینہ کی جانب سے 18 ممالک کے چیفس آف اسٹاف کی امن و دفاع کانفرنس کے اعلامیہ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ کانفرنس بروز پیر کو ریاض میں ہوئی جس میں جی سی سی ممالک مصر، اردن اور امریکہ کے علاوہ پاکستان بھی شریک تھا۔
سعودی وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ کی اجلاس کے بعد سعودی میڈیا سے بات چیت بھی کی جبکہ کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے سعودی عرب کو کسی بھی خارجی حملے کے خلاف مشترکہ تعاون کا یقین بھی دلایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News