
ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی شام میں دریائے فرات کے مشرق میں فضائی اور زمینی فوجی آپریشن کرے گا اور یہ آپریشن جلد شروع ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کا مقصد دریائے فرات کے مشرق کو امن کا سرچشمہ بناکر وہاں مہاجرین کو بسانا تھا،ہم نے دریائے فرات کے مشرق کے سلسلے میں اپنے ثالث کاروں کو تمام انتباہ دیے اور ہم نے اس پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور آپریشن کے منصوبے کو بھی مکمل کرکے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں، اب ترکی بہت جلد آج یا کل زمینی اور فضائی کارروائی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News