
پاکستان کو ایران ایک پڑوسی بھائی کی نظر سے دیکھتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اس غیرمعمولی موقع کے سبب پاک ایرا تعلقات مزید بہترہونے چاہییں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا، لیکن اگر کسی نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی تو بلاشبہہ اسے اپنے کیے پر پشیمان ہونا پڑے گا۔
گیس پائپ لائن منصوبے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائن جیسےالتوا کا شکار منصوبے مکمل کیے جانے چاہییں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان اس بات زور دیتے ہیں کہ علاقے کے مسائل کا حل سیاسی ہے اور موجودہ مسائل کو علاقے کے ملکوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان برادر ہمسایہ ملک ایران پہنچے جہاںانہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی وزیر اعظم کا دوہ تہران، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News