ہسپانوی عدالت کی جانب سے کاتالونیا کے رہنماؤں کو جیل بھیجتے ہی اسپین میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں اسپین کی سپریم کورٹ کی جانب سے 9 کاٹلن علیحدگی پسند رہنماؤں کو 9 سے 13 سال قید کی سزا سنانے کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
بارسلونا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا شروع ہو گئے۔ مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں جاری، سڑکیں میدان جنگ بن گئی۔
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ میٹرو اور ٹرین سروسز بھی معطل ہوگئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ ہنگاموں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
