Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراقی قوم اورحکومت موجودہ بدامنی کے واقعات پر جلد قابو پالے گی، ایرانی وزارت خارجہ

Now Reading:

عراقی قوم اورحکومت موجودہ بدامنی کے واقعات پر جلد قابو پالے گی، ایرانی وزارت خارجہ
Iraqi nation and government will soon address incidents of unrest: Iranian Foreign Ministry

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حکومت اور قوم کے تعاون سے دشمنوں کو اپنی ناپاک حرکتیں جاری رکھنے اور اغیار کو اس ملک کے موجودہ حالات سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے عراق کے کچھ شہروں کے  اندر محلّوں  کی سطح بدامنی کے اکّا دکّا واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ عراقی قوم اورحکومت تمام گروہوں ، پارٹیوں اور شخصیات خاص طور سے مراجع عظام اور دیگر مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کے تعاون سے موجودہ بدامنی کے بعض واقعات پر قابو پالے گی اور ایسے بعض اقدامات  کو جو عراقی قوم کے نقصان میں ہیں اور اغیار کے ناجائز فائدہ اٹھانے کا باعث ہیں، جاری نہیں رکھنے دے گی ۔

بغداد سمیت عراق کے بعض شہروں میں پیر سے بےروزگاری اور اقتصادی مسائل کے بہانے مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ بعض ذرائع کے مطابق بغداد اور صوبہ ذیقار میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بدھ تک متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ  ایران نے عراق میں حالیہ  بد امنی کے بعد اپنی دو  سرحدی  گذرگاہیں  عارضی  طور پر بند کر دیں  ہیں۔   ان میں ایک  گذر گاہ  کو ایرانی  زائرین  عراق میں آمدورفت  کے لئے استعمال کرتی ہیں ۔

    Advertisement

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر نے ایران کے سرحدی محافظوں کے کمانڈر جنرل قاسم رضاعی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ خسروی اور چا زابہ کی گذرگاہ کو بدھ کی شب سے بند کردیا گیا ہے۔

عراق میں گذشتہ تین روز سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ان میں اٹھارہ افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر