Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی ٹینک شکن میزائل ہندوستان پہنچ گئے

Now Reading:

اسرائیلی ٹینک شکن میزائل ہندوستان پہنچ گئے
Israeli tank-fired missile arrives in India

.اسرائیلی ساخت کے ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی ہے

ہندوستانی اخبار ایکونومیک ٹائمز نے جمعے کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت ہندوستان نے اسرائیلی ساخت کے اسپیک نامی ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ وصول کر لی ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے حکومت ہندوستان نے صیہونی حکومت کے ساتھ اسپایس گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

ہندوستان اورصیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت سے ہتھیار خریدنے کے لئے ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔

ہندوستانی وزیراعظم نے دوہزار سترہ میں مقبوضہ فلسطین کا دورہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ  برس بھارت نے اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا ۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کے ترجمان نے بتایا  تھاکہ انہیں بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ مالیت کی ہونے والی ’اسپائک ڈیل‘  منسوخ کردی گئی ہے۔معاہدے کے تحت  بھارت کو اسرائیل سے 8 ہزار اسپائک میزائل، اور  300 لانچرز کے علاوہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم بھی خریدنا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ بھارت سے ایک ہفتہ پہلے منسوخ کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے میزائل خریدنے کی صورت میں داخلی سطح پر میزائلوں کی تیاری کا پروگرام متاثرہوتا۔ اس لئے معاہدہ ہی ختم کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر