Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی

Now Reading:

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی
Bangladesh women- cricket

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ نے ان کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر بنگلہ دیشی ٹیم کو گلدستے پیش کیے گئے۔بنگلہ دیش ویمن کرکٹ اپنے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔بنگلہ دیشی ٹیم آج آرام کے بعد کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش خواتین ٹیموں کی کپتان کل ٹی ٹونٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 26 ،28 اور 30 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ون ڈے میچز دو اور چار نومبر کو لاہور میں ہی ہوں گے۔

واضح رہے بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کی آمد سے پہلے چار رکنی سیکیورٹی وفد قذافی اسٹیڈیم انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ آئندہ تمام بین الاقوامی سیریز کا انعقاد پاکستان کے میدانوں میں ہی کرایا جائے۔

Advertisement

اس ضمن میں رواں ماہ کے آغاز پر سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کراچی میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جس میں قومی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ بعد ازاں سری لنکا اور پاکستان کے مابین کے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔

سری لنکا کی نوجوان ٹیم نے عالمی نمبر ایک ٹیم کو با آسانی یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر