Advertisement
Advertisement
Advertisement

کُرد اب زیادہ محفوظ ہیں وہ اپنی جنگ خود لڑسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

کُرد اب زیادہ محفوظ ہیں وہ اپنی جنگ خود لڑسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
Trump media talk outside white house

صدر ٹرمپ  نے امریکی نائب صدر مائیک پنس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی ترکی روانگی سے قبل وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کے ساتھ بات چیت بہتر نہیں ہوئی تو امریکی پابندیاں ‘تباہ کن’ ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے خلاف امریکا کی پابندیوں کا نفاذ خطے میں لڑائی میں حصہ لینے سے بہتر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے واضح کیا کہ ترک رہنما طویل عرصے سے ایسے اقدام کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،  یورپی اتحادیوں نے بھی اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ترکی سے اپنی فوجی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کُرد اب زیادہ محفوظ ہیں وہ اپنی جنگ خود لڑسکتے ہیں ، روس کا  شام کا ساتھ دینے کے حوالے سے کہا کہ اگر روس شام کا ساتھ دے  گا تو ترکی کے ساتھ اسکا مسئلہ ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ  باغی کردوں کی تنظیم داعش سے زیادہ خطرناک ہے ، ترکی کا شام میں حملہ کرنا ہمارا مسئلہ نہیں ، ہم ترکی سے بات کررہے ہیں ، جنگ رکوانا چاہتے ہیں ۔

Advertisement

واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے روز ترکی کے دورے پر روانہ ہو ئے۔ مائیک پینس جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور ترکی کی صورت حال پر بات کریں گے۔

ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کہا تھا کہ ترک صدر سے بات چیت میں امریکی نائب صدر شام میں جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے تصفیے پر زور دیں گے۔ پینس یہ بات بھی پہنچائیں گے کہ جب تک معاملے کا حل تلاش نہیں کیا جاتا، صدر ٹرمپ اس عہد پر قائم ہیں کہ ترکی کے خلاف سخت معاشی تعزیرات جاری رکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر