Advertisement
Advertisement
Advertisement

دشمن ایران اورعراق میں اختلاف کا بیج بونا چاہتے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

Now Reading:

دشمن ایران اورعراق میں اختلاف کا بیج بونا چاہتے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای
Enemies want to sow seeds of difference in Iran and Iraq: Ayatollah Khamenei

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن ان کے ملک اور عراق کے درمیان اختلاف کا بیج بونا چاہتے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای نے یہ بیان عراق میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد جاری کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دشمن ناکام ہوں گے اور ان کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں گذشتہ منگل سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو بیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر مظاہرین ہیں اور وہ سکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

عراقی حکام نے تخریب کاروں اور نامعلوم مسلح افراد پر مظاہرین کو فائرنگ کا ہدف بنانے کا الزام عاید کیا ہے۔ عراق میں تشدد کے ان واقعات کے پیش نظرایران نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کربلا میں اسی ہفتے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور دوسرے شہداء کی رسم چہلم میں شرکت کا ارادہ موخر کردیں۔

ایران کے عراق کے ساتھ بڑی قریبی مگر پیچیدہ تعلقات استوار ہیں۔ ایران کی مذہبی ، سیاسی اور عسکری قیادت کا عراق کے شیعہ سیاسی اور عسکری گروپوں پر بڑا اثر و رسوخ ہے۔ملک کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کو سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے تحت القدس فورس ہی نے منظم کیا تھا۔اب یہ شیعہ ملیشیائیں ایران کی آلہ کار کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر