
مدینہ منورہ میں بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں35 افراد ہلاک ہو گئے۔ اور متعدد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمی ہونے والے مسافروں میں ایشیائی اور عربی افراد شامل ہیں۔
حادثہ بس کے دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا، یہ حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلومیٹر دور ، اجالا گاؤں کے قریب شام سات بجے کے لگ بھگ ہجرہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب 39 مسافروں پر مشتمل نجی چارٹرڈ بس ایک لوڈر سے ٹکرا گئی۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے الحمنا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹریفک ٹیمیں اور سیکیورٹی گشت کرنے والی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچے تاکہ اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News