Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ طالبان مذاکرات کی تاریخوں کا اعلان متوقع

Now Reading:

امریکہ طالبان مذاکرات کی تاریخوں کا اعلان متوقع
Trump in Afghanistan

امریکی صدر ٹرمپ  نے افغانستان کا اچانک دورہ کیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق جلد امریکہ طالبان مذاکرات کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر گذشتہ روز اچانک افغانستان پہنچے،  مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا جس کے بعد امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان افغانستان میں رابطے تیز ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کا دورہ کیا اورامریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران امریکی صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی  کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغان طالبان  سے مذاکرات پیشگی جنگ بندی سے مشروط کر دیئے گئے ہیں جبکہ مذاکرات سے قبل افغان طالبان اور امریکہ ابتدائی مشروط جنگ بندی کےلیے چند مخصوص علاقوں کا تعین کر سکتے ہیں اور مذاکرات کی بحالی کے لیے ضامن ممالک کی تلاش میں افغان طالبان کا قطر دفتر بھی فعال ہو گیا ہے۔

افغان طالبان کے قطر دفتر نے یورپی ممالک، جبکہ ملا برادر نے ایران سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ستمبر میں امریکہ اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے جبکہ افغان طالبان ستمبر میں جہاں مذاکرات میں تعطل آیا وہیں سے مذاکرات شروع کرنے پر بضد بھی تھے۔

Advertisement

دوسری جانب افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ امن مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ طالبان بھی جنگ بندی معاہدہ چاہتے ہیں اور اب وہ بھی سمجھتے ہیں کہ مسئلہ اسی طرح حل ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی صدر کاطیارہ جمعرات کی شام جب بگرام ایئرفیلڈ پر اترا تو ان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ او برائن اور سیکریٹ سروس ایجنٹس کے اہلکاروں کا مختصر گروپ بھی تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر