
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے علاقے پتھرگھاٹھا میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے کے سبب 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا ۔
مقامی پولیس چیف محمد محسن کے مطابق اس خوفناک دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے واضح کیا کہ ، “ہمیں شبہ ہے کہ دھماکہ گیس لائن میں گیس کے لیکیج ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News