
چین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو 2 علیحدہ خطوں میں تقسیم کرنے پر سخت ردعمل پیش کیا گیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق پر امن طور پر حل ہوناچاہئے۔
چينی وزارت خارجہ کے ترجمان جينگ شوانگ نے کہا کہ بھارت نے يکطرفہ طور پر انتظامی ڈويژن ميں تبديلياں کرکے چين کی خود مختاری کو چيلنج کيا ہے۔
بریفنگ میں بتایا کہ غیر آئینی اقدامات سے چین کے علاقائی نقشے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور چین، بھارت کے اس اقدام کی مذمت اور سخت مخالفت کرتا ہے کیونکہ مجوزہ علاقوں میں چین کا بھی کچھ حصہ شامل ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News