
دنیا بھر میں دہشت گردی کا 90% شکار مسلمان ہیں۔
فرانس میں کیے جانے والے ایک تحقیقی مطالعے میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979 سے 2019 تک دنیا بھر میں شدت پسندوں کی “دہشت گرد کارروائیوں” کا شکار ہونے والے افراد میں سے 90% مسلمان ہیں۔
تحقیقی مطالعے پر مشتمل یہ رپورٹ “پولیٹیکل کرییٹوٹی فاؤنڈیشن” کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
فرانسی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران شدت پسند تنظیموں نے دہشت گردی کی 33769 کارروائیاں کی گئی جبکہ کارروائیوں میں 167096 افراد ہلاک اور 151431 زخمی ہوئے اور 89.1% دہشت گرد کارروائیاں مسلم ممالک میں ہوئیں, کاروائیوں کا شکار ہونے والے مجموعی افراد میں سے 91.2% مسلمان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق داعش تنظیم کی جانب سے یورپ کو خون میں نہلا دینے والی کارروائیوں میں سے 54% فرانس میں ہوئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News