Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا

Now Reading:

بھارت میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا
بھارت

بھارت میں خواتین کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات  سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو  مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زیادتی کا شکار لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی الوک کمار جیسوال  کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی جس سے لڑکی 80 فیصد تک جل گئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ جون 2018 میں ہونے والے سروے کے مطابق بھارت خواتین کے لیے رہائش کے اعتبار سے سب سے زیادہ خطرناک ملک ہے۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کی تعداددنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ مئی 2018 میں  بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

16 سالہ لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی شکایت گاؤں کے سردار سے کی تھی۔ جس کے بعد جرگے نے ملزمان کو سو بار اُٹھک بیٹھک کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے اکثر واقعات کے بارے میں رپورٹس درج نہیں کروائی جاتی ہیں لیکن 2016 میں 40 ہزار زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر