
فرانس کے شہر ایمینس میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس سیاحوں کو لیکر پیرس سےلندن جارہی تھی کے حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں 33 سیاح زخمی ہوگئے۔
، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ جن میں سے 4سیاحوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یہ حادثہ ایمنس شہر کے قریب A1 موٹر وے پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق سڑک کے گیلے ہونے کے سبب بس کے ٹائر پھیسل گئے اور ایک رکاوٹ سے ٹکرا گئی اور پھر الٹ گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے پہاڑی علاقے کسکو میں ایک مسافر بس کھائی میں جا گری تھی ، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 31 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News