
روم: اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا کے قریب سمندری طوفان سے ایک کشتی کے ٹکرانے کے بعد 20افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لاپتہ ہونے والے 20 افراد کے لئے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انکی موت واقع ہوگئی ہے جن میں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
تاہم 149تارکین وطن کو بچا لیا گیا،مقامی حکام کے مطابق بچائے جانے والے افرادمیں 133مرد ،13خواتین اور 3بچے شامل ہیں اور دیگرکی تلاش جاری ہے،کشتی میں 160افراد سے زائد افرادسوار تھے جن میں سے20افراد لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News