ایران نے ایک اور ڈرون مار گرایا

ایرانی مسلح افواج نے ایک غیر ملکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے جنوبی خوزستان صوبے کے پورٹ سٹی محشہرمیں ایک غیر ملکی ڈرون مار گرایا ہے۔
صوبہ خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی کا کہنا ہے کہ گرایا جانے والا ڈرون بیرون ملک سے آیا تھاجس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے مسلح افواج کی جانب سے محشہر میں ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔
ایرانی حکام اور میڈیا کی جانب سے تاحال ڈرون کے حوالے سے مزید معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔ جس کے باعث یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی کہ گرائے جانے والے ڈرون کا تعلق کس ملک سے ہے اور وہ ملٹری ڈرون تھا یا پھرکسی اورقسم کا تھا۔
دوسری جانب امریکہ کی طرف سے ایران کےاس دعوے پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اسرائیلی فورسز کی ترجمان نے بھی غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر کوئی رد عمل دینے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ رواں برس جون کے مہینے میں ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ملٹری ڈرون کو مار گرایا تھا۔
امريکا نے ڈرون گرائے جانے کی تصديق کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فوجی ڈرون آبنائے ہرمز پر بين الاقوا می فضائی حدود ميں تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News