آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹریند بن گئی ہے۔
ٹویٹر پر اس وقت #فیر_آیا_جے_باجوہ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس کا مطلب ہے باجوہ ایک بار پھر آگئے۔
آج دوپہرسپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے ،ساتھ ہی عدالت نے حکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا۔
ٹویٹر پر مختلف صارفین نے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کو سراہتے ہوئے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ تیار ہو جاؤ، باس واپس آگئے ہیں۔
Be ready The Boss is back….
Haters gonna die.#فیر_آیا_جے_باجوہ pic.twitter.com/1sY7xLHlIt
— Ammara (@AmmaraNaseer27) November 28, 2019
ایک اور صارف نے تصویر میں لکھا کہ ایک تصویر اور تین شیر، تصویر میں جنرل باجوہ، وزیراعظم عمران خان ، اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/Memonakhan12/status/1199943204734472193
ایک صارف نے لکھا کہ جنرل باجوہ دشمنوں کے لیے ڈر کا نام ہے۔
General Qamar Javed Bajwa is the name of fear for our enemies. ❤️#فیر_آیا_جے_باجوہ pic.twitter.com/dB6aNhbzZQ
— Samia Arshid (@khantareen1) November 28, 2019
ایک ٹویٹ میں ایک صارف نے کہا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند ہے، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، نفرت کرنے والوں کو برنول کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/A956397/status/1199960135369666560
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
