 
                                                                              جنوب یورپی ملک البانیہ کے دارالحکومت تریانا سمیت ملک کے مغرب اور شمالی علاقوں میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 135 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح 4 بجےآنے والے طاقتورزلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ اس خوفناک زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی جس نےالبانیہ میںتباہی مچا دی۔
اس خوفناک زلزلے کے سبب کئی عمارتیں گر گئیں جن کے رہائشی ملبے تلے دب گئے۔ “زلزلے سے متاثرہ افرادکا کہنا تھا کہ چھت ہمارے سر پر گرگئی اور مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیسے باہرنکلے ۔ خدا نے ہماری مدد کی ، زلزلے کے جھٹکے کے وقت اپارٹمنٹ میں چار افرادموجود تھے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلہے کا مرکز تریانا سے 30 کلومیٹر (19 میل) مغرب میں واقع تھا ، اور اس کو بلقان اور جنوبی اطالوی علاقے پگلیہ میں بھی محسوس کیا گیا۔ یو ایس جی ایس نے بتایا کہ اس زلزلے کے چند گھنٹے بعد بوسنیا میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کا مرکز سراجیوو سے 75 کلومیٹر (45 میل) جنوب میں تھا ۔ بوسنیا میں آنے والے زلزلے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دریں اثںا البانوی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق، شمالی البانیہ کے شہر تھومانے میں عمارتوں کے ملبے تلے دب کر 5 افراد ہلاک ہوئے اور ایک شخص عمارت سے چھلانگ لگانے کے بعد کریبین نامی قصبے میں ہلاک ہوا۔
وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ مرکزی بندرگاہ اور سیاحتی مقام ڈوریس میں منہدم عمارتوں سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ، اور کھنڈرات کے نیچے سے 39 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔ اس خوفناک زلزلے میں اب تک 135 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 