لندن برج پر پولیس کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

برطانوی دارالحکومت کے علاقے لندن برج پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن برج پر کچھ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے، بعد از پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا شخص چاقو کے ذریعے لوگوں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد لندن برج کو بند کردیا گیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو کے وار سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ حملے کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریفہ چیک اپ کے لیے لندن برج کے قریب واقع اسپتال جارہے تھے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی وجہ سے پولیس نے اطراف کی سڑکیں بند کردیں جس کے سبب نواز شریف اسپتال نہ پہنچ سکے اور راستے سے ہی واپس گھر روانہ ہوگئے۔
یاد رہے اس سے قبل خبر ایجنسی کے مطابق چاقو زنی کےواقعےمیں26 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کہا تھا کہ نوجوان چاقوکے وارکے باعث شدیدزخمی حالت میں گاڑی چلا رہاتھا جو کہ حادثے کاشکار ہوگئی۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال برطانیہ میں چاقو زنی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد127ہوچکی ہے جبکہ رواں سال اپریل میں بھی 17 سالہ نوجوان چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، مقتول جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا تھا۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں 3 لاکھ 13 ہزار کم عمر بچے گینگ ممبر ہیں اور 34 ہزار بچے ایسے ہیں جو پُرتشدد جرائم کا تجربہ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News