Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن اور جنوبی عبوری کونسل کا ریاض معاہدہ پر دستخط

Now Reading:

یمن اور جنوبی عبوری کونسل کا ریاض معاہدہ پر دستخط
Riyadh Agreement

یمن حکومت اور جنوبی عبوری کونسل نے ریاض سمجھوتے پر دستخط کردئیے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق یمن کی عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے سعودی عرب کی مصالحت میں ملک کے جنوبی حصے میں سرگرم علیحدگی پسندوں کے ساتھ اختیارات کی تقسیم کا معاہدہ کر لیا ہے۔

ریاض معاہدے’ کا مقصد یمن میں خانہ جنگی کے دوران ہونے والے تصادم کا خاتمہ ہے۔

ریاض میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی اور معاہدے کا اعلان کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب کے لیے خوشی کا موقع ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے قریب ہو گئے ہیں جبکہ اس معاہدے سے یمن میں امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت علیحدگی پسندوں کی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کو کئی وزارتیں دی جائیں گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 7 روزمیں یمن کی قانونی حکومت کی جنوبی شہرعدن میں واپسی ہوگی جبکہ یمن حکومت میں شمالی اورجنوبی یمن کویکساں نمائندگی بھی دی جائےگی۔

اس موقع پراقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن مارٹِن گِرفتھ نے بھی فریقین کو معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن مارٹِن گِرفتھ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط یمن میں تصادم کے پرامن حل کی طرف بڑھنے کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کا اہم حصہ ہےاور اس معاہدے سے یمن میں اس خانہ جنگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر