Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابل: پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا

Now Reading:

کابل: پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا
Pakistan embassy

افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ اب تک نہ رک سکا۔

ذرائع کے مطابق افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔آج بھی کابل میں  پاکستانی سفارتکاروں اور سفارتی اہلکاروں کو افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے حراساں کیا۔

افغان وزارت خارجہ  کے گزشتہ روز واقع کی تحقیقات ،روک تھام کے بیان اور یقین دہانی کے باوجود بھی افغان خفیہ ایجنسی کی جانب سے حراسانی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف سنجیدگی سے تحقیقات کے بیانات اور دوسری طرف حراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہنا افغان حکومت کی پاکستان مخالف اور دوغلی پالیسی کی عکاس ہے۔

حراسانی کے واقعات کے باعث کابل میں پاکستانی سفارتخانے کا قونصلر سیکشن مسلسل دوسرے روز بھی بند ہے۔قونصلر سیکشن بند ہونے سے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ ویزوں کا اجرا نہیں کر رہا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستانی سفارتخانہ روزانہ کی بنیاد پر تین ہزار افغانیوں کو بغیر کسی فیس کے ویزے جاری کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل اتوارکواسلام آباد میں پاکستانی دفترخارجہ نےکابل میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانےپراسلام آبادمیں افغان ناظم الامورکوطلب کیاتھااورکابل میں پاکستانی سفارتخانےاورسب مشنز کے سفارتی عملےکودرپیش مسائل اورسیکیورٹی خدشات کےحوالےسےآگاہ کیا تھا۔

دفتر خارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاتھاکہ کابل میں پاکستانی سفارت خانےکے افسران اوراہلکاروں کوگذشتہ دو روز سے ہراساں کیاجارہاہے۔ انہیں سڑکوں پرروکاجاتاہے،سفارت خانےکی طرف جاتےہوئےگاڑیوں کوموٹرسائیکلوں سےہٹ کیاگیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر