Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا آگرہ کا نام بدل کر اگروان رکھنے کا منصوبہ

Now Reading:

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا آگرہ کا نام بدل کر اگروان رکھنے کا منصوبہ
Yogi government wants to change the name of Agra to Agravan

بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں اتر پردیش حکومت نے تار یخی  شہر ضلع  آگرہ کا نام بدل کر ’اگروان‘ رکھنے کا  فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں امبیڈکر یونیورسٹی سے ماہر مشورہ طلب کیا ہے۔

آگرہ میں واقع امبیڈکر یونیورسٹی سے نام کے تاریخی پہلو کو دیکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے تاریخ دان اب اس تجویز کو دیکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت آگرہ کا نام بدل کر اگروان رکھ رہی ہے کیونکہ کچھ لوگوں کے خیال میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جگہ کو اگراون کے نام سے جانا جاتا تھا۔

واضح  رہے کہ اس سے پہلے اترپردیش حکومت نے مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے شہر الہ آباد کا نام بدل کر پریاگراج کر دیا تھا اور تاریخی مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام دیندال اپادھیائے کے نام پر رکھا گیا تھا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مغلیہ دور میں عمارتوں، شہروں اور شاہراوں کے تفویض کردہ ناموں کو تبدیل کیا جائے گا‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر