Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر سے زائرین ربیع الاول میں عبادت کے لیے مسجد الحرام پہنچ گئے

Now Reading:

دنیا بھر سے زائرین ربیع الاول میں عبادت کے لیے مسجد الحرام پہنچ گئے
saudia arabia

دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ربیع الاول میں عبادت ،عمرہ اور زیارت کے لیے مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں، انہیں نماز، تلاوت اور عبادت کے لیے معیاری سہولتیں فراہم کی گئیں۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے صحن حرم میں پرانے قالین ہٹا کر نئے1200 قالین بچھائے ہیں۔

انتظامیہ کے ماتحت صفائی اور فرش انتظامیہ کے ڈائریکٹر جابر ودعانی نے بتایا کہ معمول کے مطابق مسجد الحرام کی تمام منزلوں ، صحنوں اور چھتوں کے قالین تبدیل کئے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ اس کا باقاعدہ نظام  مقرر کئے ہوئے ہیں۔

جابر ودعانی نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظآمیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر صحن حرم میں پرانے قالین ہٹا کر 1200نئے قالین بچھا دیئے گئے ہیں۔

انتظامیہ ایک جانب تو قالینوں کی مسلسل صفائی کا اہتمام کررہی ہے تو دوسری جانب انہیں معطر کرنے کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں اور اگر کوئی قالین کسی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے تو فوری طور پر اسے ٹھیک کیا جاتا ہے جبکہ صفائی کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے اس کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر