Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاچن: 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک

Now Reading:

سیاچن: 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک
سیاچن

دنیا کے بلند ترین جنگی محاذسیاچن میں ایک برفانی تودہ گرنے سے چار بھارتی فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق سیاچن کے شمالی گلیشئر کے قریب آٹھ افراد پر مشتمل ایک دستہ موجود تھا جس میں چھ  بھارتی سپاہی اور دو پورٹر شامل تھے کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے یہ سب لوگ اس کے نیچے دب گئے۔

امدادی کارروائیاں کرنے والی ٹیم  نے گشتی پارٹی میں شامل افراد کو برف سے نکالنے میں کامیاب رہی اور انہیں براستہ ہیلی کاپٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔

تاہم ترجمان بھارتی فوج کرنل راجیش کالیا کے مطابق ہائیپوتھرمیا یا جسم میں درجہ حرارت کی کمی کے باعث چار فوجی اور دو سویلین رپورٹر ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس 700 مربع کلومیٹر پر پھیلے گلیشئیر پر برفانی تودے ایک معمول ہیں اور یہاں درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔

Advertisement

گزشتہ تین دہائیوں میں برفانی تودوں کی زد میں آنے کے باعث انڈیا اور پاکستان کے سینکڑوں فوجی دستے یہاں ہلاک ہوئے ہیں۔

سیاچن گلیشئر انڈیا اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول کے شمالی سرے پر واقع ہے جو کشمیر کو تقسیم کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر