سیاچن: 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک
 
                                                                              دنیا کے بلند ترین جنگی محاذسیاچن میں ایک برفانی تودہ گرنے سے چار بھارتی فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیاچن کے شمالی گلیشئر کے قریب آٹھ افراد پر مشتمل ایک دستہ موجود تھا جس میں چھ بھارتی سپاہی اور دو پورٹر شامل تھے کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے یہ سب لوگ اس کے نیچے دب گئے۔
امدادی کارروائیاں کرنے والی ٹیم نے گشتی پارٹی میں شامل افراد کو برف سے نکالنے میں کامیاب رہی اور انہیں براستہ ہیلی کاپٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔
تاہم ترجمان بھارتی فوج کرنل راجیش کالیا کے مطابق ہائیپوتھرمیا یا جسم میں درجہ حرارت کی کمی کے باعث چار فوجی اور دو سویلین رپورٹر ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ اس 700 مربع کلومیٹر پر پھیلے گلیشئیر پر برفانی تودے ایک معمول ہیں اور یہاں درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔
گزشتہ تین دہائیوں میں برفانی تودوں کی زد میں آنے کے باعث انڈیا اور پاکستان کے سینکڑوں فوجی دستے یہاں ہلاک ہوئے ہیں۔
سیاچن گلیشئر انڈیا اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول کے شمالی سرے پر واقع ہے جو کشمیر کو تقسیم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 