
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ کو طلب کیا گیا ہے۔
ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کا معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ناروے کے سفیر کو قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر پاکستانی عوام کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی کانب سے ناروے کی حکومت سے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ناروے میں پیش آنے والے واقعہ سے دنیا بھر میں سوا ارب مسلمانوں کے جزبات مجروع ہوئے جبکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر اس طرح کےاقدامات کو جواز نہیں بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جبکہ اوسلو میں پاکستان کے سفیر کو نارویجین حکام تک پاکستان احتجاج اور گہری تشویش پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران غیر مسلموں کی جانب سےقرآن مجیدکی بے حرمتی کی گئی جس کے خلاف مرد مجاہد میدان میں آیا اوربے حرمتی کرنے والوں کو شیر کی دھاڑ کی طرح للکار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News