
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ابو بکر البغدادی کو امریکا کی تخلیق قرار دے دیا۔
روس کے وزیرخارجہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ البغدادی خود امریکہ کی پیداوار تھا۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روسی حکومت البغدادی کی ہلاکت سے متعلق حقائق کا جائزہ لے رہی ہے یاد دہانی کرائی کہ امریکہ کے بہت سے دعؤوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
لاؤروف نےمزید کہا کہ اگر البغدادی کی ہلاکت کی خبر صحیح ہے تو درحقیقت امریکہ نے اپنی ہی کٹھ پتلی کو راستے سے ہٹایا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ واشنگٹن نے شمال مغربی شام میں داعش سرغنہ کو ہلاک کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News