
ترکی نے فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سےمسلم خواتین کے حجاب پہہنے پر پابندی کے بل کی مذمت کی ہے۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے حجاب پر پاندی پر بیان جاری کیا گیا ہے کہ پابندی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو جنم دے سکتی ہے اور یہ فرانس کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور پسماندہ رویہ کی ایک نئی مثال ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بل کو منظور کرنےکے بجائےفرانسیسی حکام کو اسلامو فوبیا سے لڑنے کے لئے قانونی اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ فرانسیسی سینیٹ نے خواتین کےاسکارف پر پابندی کے متنازع بل کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News