Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں دس سالوں میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

Now Reading:

افغانستان میں دس سالوں میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ
افغانستان

افغانستان میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران تقریباً ایک لاکھ سے زائد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اقوم متحدہ  کی جاری کردہ رپورٹ کے مطا بق افغانستان میں جنگ اور بدامنی کے باعث گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندے تادامیچی یاما موتو نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ سے عام افغان شہری زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ، افغانستان سے 4000 فوجیوں کے انخلا کا اعلان کرے گا

انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے سے ہی ایک خوشحال مستقبل والے افغانستان کی حقیقی امید کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اقوام متحدہ نے امن کی کوششوں میں حصہ لینے والوں سے لاکھوں عام افغانوں  اور خاص طور پر تنازعے کے شکار افراد پر غور کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 رپورٹ میں درخواست کی گئی کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائےتاکہ  جو شہری امن سے زندگی گزارنے کا موقع چاہتے ہیں ،وہ ایک ایسے ملک میں اپنی زندگی کی تعمیر نو کرسکیں جو مستحکم ، انصاف پسند اور معاشی طور پر خوشحال ہو اور جہاں ان کے انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاتا  ہو۔

افغانستان میں پائیدارامن وسلامتی خطےکیلئےاہم ہے،وزیرخارجہ

اقوام متحدہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پائیدار سیاسی تصفیے ،مستقل جنگ بندی کے راستے  اور تشدد کی سطحوں کو کم کرنے کے طریقوں کی تلاش کریں ، خاص طور پر اس تشدد  کو جس سے عام شہریوں کو نقصان ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق 2018 ء افغانستان کے لیے ایک خونی سال تھا جس میں 927 بچوں سمیت 3804 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان رابطوں میں تعطل کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر