Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی طالبہ نے شہریت قانون کے خلاف گولڈ میڈل لینے سے انکار کر دیا

Now Reading:

بھارتی طالبہ نے شہریت قانون کے خلاف گولڈ میڈل لینے سے انکار کر دیا
بھارتی طالبہ

بھارتی طالبہ نے شہریت قانون کے خلاف گولڈ میڈل لینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پونڈی چری یونیورسٹی کی طالبہ ربیعہ نے بھارتی قانون کے خلاف احتجاجاً گولڈ میڈل لینے سے انکار کردیا ہے۔

طالبہ ربیعہ عبدالرحمان نے پونڈی چری یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کی اور عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل کی حقدار قرار پائیں۔

حال ہی میں پاکستان کی ہندو برادری نے  بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کردہ متنازعہ شہریت کابل مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی جانب سے پیش کی گئی شہریت کی پیش کش انسانیت کے خلاف ہے۔

پاکستانی ہندؤں نے نریندر مودی کی جانب سےبھارتی شہریت کی آفر مسترد کردی

Advertisement

ذرائع کے مطابق ربیعہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ آڈیٹوریم میں داخل ہوئیں تو بھارت کے صدر کے آنے کے بعد ہال میں موجود سیکیورٹی نے انہیں باہر نکل جانے کو کہا۔

جب طالبہ کو اندر جانے کی اجازت دی گئی تو اس وقت تک بھارت کے صدر رام ناتھ کووند وہاں سے جا چکے تھے، انہوں نے اسٹیج پر جا کر سرٹیفکیٹ تو لے لیا لیکن احتجاجاً گولڈ میڈل لینے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ گولڈ میڈل ٹھکراتی ہوں، میں ایک پڑھی لکھی لڑکی ہوں اور مجھے خود کو یہ بتانے کے لیے گولڈ میڈل نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے پونڈی چری یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطاب کے بارے میں ٹوئٹ کی لیکن اس واقعے کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

اس سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہندؤوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کو مسترد کرتے ہویئ یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں رہنے کےخواہش مند نہیں ہیں۔

اس حوالے سے دبئی میں مقیم پاکستانی ہندو دلیپ کمار نے  ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا یہ نیا قانون بہت غلط ہے کیونکہ یہ طبقاتی نظام، ذات پات اورمخصوص فرقوں کی حمایت کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر