
ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ دوسری بار والد کے امریکی صدر بننے پر ان کا ساتھ نہیں دے گی۔
ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر اُن کے والد دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے اس فیصلے میں لچک رہے گی تاکہ اس بات کو یقین بنایا جائے کہ میرے لیے بچے اور ان کی خوشیاں اولین ترجیح ہیں۔
امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ فلحال وائٹ ہاؤس کی مشیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات
واضح رہے کہ جیراڈ کشنر ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں۔ جیراڈ کشنر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا سینیئر مشیر مقرر کیا تھا۔
ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ نیو یارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری ذمہ داریاں اچھے انداز میں نبھانے کے لیے دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے۔
لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے، تاہم ایوانکا اس تناؤ سے انکار کرتی رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میرے لیے میں یہاں نیچے ہی رہی ہوں، یہ صرف اثر انداز ہونے کا معاملہ ہے۔
جب ان سے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’آپ میرے بارے میں جاتنے ہیں، یہ سیاست ہے جس میں میرا رجحان کم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور پالیسیاں ہی اہم رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News