Advertisement
Advertisement
Advertisement

طاقتور ترین پاسپورٹ میں یو اے ای بازی لے گیا

Now Reading:

طاقتور ترین پاسپورٹ میں یو اے ای بازی لے گیا
یو اے ای

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا پاسپورٹ بازی لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر کام کرنے والے پاسپورٹ انڈیکس نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے بہترین پاسپورٹ قرار دے دیا ہے۔

ایک ’عرب اخبار‘کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی رپورٹ میں  بتایا ہے کہ  متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی ریٹنگ میں حیرت انگیز طور پر 161 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یو اے ای کا پاسپورٹ 179 نقل و حرکت کے اسکور کے ساتھ فہرست میں ٹاپ پر موجود ہے، اس سے متحدہ عرب امارات پاسپورٹ کی طاقت کی درجہ بندی میں سب سے پہلی عرب قوم بن گیا ہے۔

یو اے ای، کا گولڈ ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع

Advertisement

یو اے ای کےپاسپورٹ ہولڈر زانتہائی متحرک ہیں، گذشتہ تین سالوں میں پاسپورٹ نے کل 111 ویزا چھوٹ حاصل کی ہیں، وہ اب یا تو ویزا فری سفر کرسکتے ہیں یا پھر  تقریباً دنیا  کے ہر ملک میں ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق دوسرے نمبر پر قطر کا پاسپورٹ ہے، تیسرے پر روانڈا، چوتھے پر یوکرین ،پانچویں  پر مکاؤ، انڈونیشیا چھٹے، سائپرس ساتویں، برونائی آٹھویں، سینٹ کٹس نویں اور سعودی عرب دسویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات  کا پاسپورٹ دسمبر 2018 میں سنگاپور اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے طاقتور  ترین پاسپورٹ بنا تھا۔

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد گزشتہ سال بغیر  ویزا حاصل کیے 167 ممالک میں داخلہ حاصل کرسکتے  تھےجن میں  سے 113 ممالک میں ویزا فری اندراج اور 54 ممالک میں آمد پر ویزا  کی سہولت شامل تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر