بھارت میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کر دیا
بھارت میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کیا ہے اور بھارت میں حالیہ مظاہروں پر تشدد ہونے والے واقعات کے تناظر میں انہیں اپنے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اور تحافظ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری ایڈوائزری میں چینی سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد اورحالات سے ہوشیار و باخبر رہیں۔
چینی سفارتخانے نے کہا کہ سیکورٹی مضبوط کریں اور سفری تحفظ پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ چینی سفارتخانے نے تمام مظاہروں والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کہ ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
